اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی ، مریم نواز کا8 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری کا حکم

Apr 17, 2026 | 14:50:PM
اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی ، مریم نواز کا8 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دہاڑے سکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے، بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہری کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ(ق)کا گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ