مسلم لیگ(ق)کا گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

Apr 17, 2026 | 13:06:PM
مسلم لیگ(ق)کا گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن علی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری طارق حسن، صوبائی وزیر چودھری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد، صدر ق لیگ پنجاب ملک ثمین خان اور سرائے نیاز حسین نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق حسن نے آئندہ انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی صدر گلگت بلتستان دلفراز خان نے اجلاس کو انتخابی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہم خیال جماعتوں اور پارٹی کارکنوں سے رابطوں کو مزید تیز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں 9 روٹس پر نئی ٹرینیں چلائی جائینگی