وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے گھر کی تصویرسو شل میڈیاپر پو سٹ کر دی

Oct 16, 2021 | 00:07:AM
وزیر اعظم ،عمران خان،گھر،تصویر
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے گھر کی تصویرسو شل میڈیاپر پو سٹ کر دی۔

تفصیلات کےمطابق   ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کی خوشی منانے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔یہ تصویر وزیراعظم کے گھر بنی گالا کی ہے جس میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے چراغاں بھی کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا  کہ تمام وزرا اور اراکین 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے گھروں کو سجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا