میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا

Oct 15, 2021 | 18:09:PM
میٹر ک ،انٹر ،رزلٹ،اہم خبر
کیپشن: میٹرک ززلٹ،فا ئل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کےمیٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے جنرل گروپ کے نتاٸج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ میں 19638 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 18640طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دو نوں پرچوں میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 998 تھی۔ایک پرچے میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 354 رہی۔

یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبی ﷺ پر کتنی چھٹیاں ہونگی۔۔نوٹیفکیشن جاری

امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 8191طلباء اور 10449 طالبات شامل ہیں۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا، کامیاب طلباء و طالبات میں سے 733 نے اے ون گریڈ اور 1622 نے اے گریڈ 2810 نے Bگریڈ، 3842 نے Cگریڈ، 4697نے D گریڈ اور 4355 نے Eگریڈ حاصل کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی