سہیل ہاشمی کےتین گانوں نی سوہنیے،دل تنہا اور پیار نالوں کی رونمائی 

May 16, 2026 | 14:57:PM
سہیل ہاشمی کےتین گانوں نی سوہنیے،دل تنہا اور پیار نالوں کی رونمائی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار سہیل ہاشمی نے اپنے تین گانے ریلیزکردیئے۔
سہیل ہاشمی کےتین گانوں نی سوہنیے،دل تنہا اور پیار نالوں پیارے سجناں کی لانچنگ تقریب کا انعقادلاہور کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیاگیاجس میں فن موسیقی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
سہیل ہاشمی کے ان گانوں کے ویڈیو ڈائریکٹر اویس ایویکس ہیں، پروڈکشنز کے فرائض آئی ایم ایکس پروڈکشنز عادل آصف نے انجام دیئے ہیں،میوزک پروڈیوسر حسن ترک اور کاشف پوپا ہیں جبکہ شاعر ی سہیل ہاشمی کی ہے ، پیار نالوں پیارے سجناں ملکہ ترنم نور جہاں نے گایا تھا جسے سہیل ہاشمی نے ریمکس کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:حرا مانی اپنے لباس کے باعث پھر سوشل میڈیا پر تنقید کانشانہ بن گئیں
 تقریب کی میزبانی کے فرائض اسلم سیماب نےانجام دئیے۔تقریب میں جن شوبز شخصیات نے شرکت کی ان میں گلوکار تنویر آفریدی،نعیم وزیر،سلیم کامران،گلوکارہ ملکہ ،گلوکار عارف بٹ،گلوکاراحمد نواز،گلوکار فرحان این ٹی ایف،کامران گورائیہ ،نعیم حنیف،نعیم الحسن ،سردار ناصر خان،اداکاراجمل دیوان،ایم شہزاد، احتشام سہروردی،ٹھاکر لاہوری اور دیگر شامل ہیں، شرکاء نے گلوکار سہیل ہاشمی کے فن گائیکی کی تعریف کی۔