حرا مانی اپنے لباس کے باعث پھر سوشل میڈیا پر تنقید کانشانہ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حرا مانی اپنے لباس کی وجہ سےایک بارپھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ملبوسات کے برینڈ کے لیے ایک نیا لباس متعارف کروایا، جس کی ویڈیو اور تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں،وہ سفید رنگ کے جالی دار لہنگے میں ملبوس تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس کو ضرورت سے زیادہ ریویلنگ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،کچھ صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیا جبکہ بعض نے ان کی فیشن سینس اور اعتماد کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی جسمانی ریمانڈکیلئے ملیرعدالت میں پیش
واضح رہے کہ حرا مانی نےفنی کیریئر کا آغاز شوہر سلمان شیخ المعروف مانی کے ساتھ بطور میزبان کیا تھا جس کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور’’میرے پاس تم ہو‘‘سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔