انمول عرف پنکی جسمانی ریمانڈکیلئے ملیرعدالت میں پیش

 کوکین کوئین بند مگر کام بند نہیں ہوا،کراچی میں نئے نمبر سے آن لائن کوکین کی فروخت جاری ہے

May 16, 2026 | 13:21:PM
 انمول عرف پنکی جسمانی ریمانڈکیلئے ملیرعدالت میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار، درِشہوار)کراچی پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ملیرعدالت میں پیش کردیا۔
پنکی کو تھانہ سچل میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنےکیلئے پیش کیا گیا۔
 دوسری طرف یہ انکشاف بھی ہواہے کہ کوکین کوئین پنکی بند مگر کام بند نہیں ہوا،کراچی میں نئے نمبر سے آن لائن کوکین کی فروخت جاری ہے اورپنکی کے ہینڈلرز نے نمبر تبدیل کر کے دھندا جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے 22.1 ملین اضافی اموات ہوئیں؛ عالمی ادارہ صحت کاانکشاف
ایک میسج کے مطابق میڈم پنکی کا نمبر بند ہو گیا ہے،ان کے دوست سروس فراہم کر رہے ہیں،دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن کوکین دستیاب ہے،گولڈن اسٹف 25 ہزار گرام سلور سٹف 15 ہزار روپے گرام میں دستیاب ہے،میسج میں کہاگیاہے کہ صارفین فیاض کمیونیکیشن کے اکاؤنٹ پر رقم نہ بھیجیں کیونکہ یہ اکاؤنٹ بلاک ہو چکا ہے۔
پنکی کے ٹیم ممبران کی جانب سے نیا نمبر جاری کر دیاگیاہے۔