چینی قافلہ نشانہ پر۔۔ ایک اور خاتون خود کش بمبار گرفتار

May 16, 2022 | 14:34:PM
چینی قافلہ خاتون گرفتار
کیپشن: خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سی ٹی ڈی نے سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کی گئی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تربت سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کے دوران خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ سے ہے، دہشت گردوں کی جانب سے تیار خود کش بمبار خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتی تھی اور گرفتار خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں چین کے اساتذہ کو لے جانے والی وین کو خودکش بمبار نے دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں تین چینی باشندے اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میچ کے دوران ہیٹ سٹروک سے فاسٹ بولر جاں بحق