سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

Mar 16, 2021 | 18:56:PM
سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا، انسپکشن کے دوران طلبا کی غیر حاضری کی صورت میں فیسوں کی ادائیگیوں میں کٹوتی ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا ضابطہ جاری کر دیا ہے، پیف حکام کی جانب سے سکول وزٹ کے دوران کوئی بھی طالبعلم غیر حاضر ہوا تو اس کی فیس کی کٹوتی کر لی جائے گی اور سکول انتظامیہ کا کوئی بھی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ 
پیف پارٹنر سکولوں میں طلبا کی حاضری انسپکشن کا صرف ایک ہی وزٹ کرے گا۔ طلبا کی غیر حاضری کی صورت میں دوبارہ وزٹ کی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔ سکول سے غیر حاضر ہو نےوالے طلبا کے ناموں کو بھی سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم سے خارج کردیا جائے گا۔پیف نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی انسپکشن سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کے غلط ڈیٹا کی درستگی کے معاملہ کو حل کرنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن مانیٹرنگ ونگ نے ایجوکیشن اتھارٹیز کواساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کیلئے رسائی فراہم کردی تھی،محکمہ سکول ایجوکیشن کے مانیٹرنگ ونگ نے صوبہ بھر کی 36 اتھارٹیز کو سیس پر اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کی آپشن دے دی ہے۔
اساتذہ اپنے کوائف کی درستگی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کرسکیں گے۔سکول ایجوکیشن نے ڈیٹا کی درستگی کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیاگیا تھا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کو 31 جنوری تک ڈیٹا کی درستگی کی اجازت ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 31 جنوری کے بعد کوائف میں غلطی کی صورت میں متعلقہ سربراہان ذمہ دار ہوں گے۔