پنجاب پولیس کا مجموعی بجٹ 200 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز

Jun 16, 2026 | 21:21:PM
پنجاب پولیس کا مجموعی بجٹ 200 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس کے لیے مجموعی طور پر 200 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پولیس فورس کی مجموعی اسامیاں 2 لاکھ 36 ہزار 203 بتائی گئی ہیں،بجٹ میں پولیس تنخواہوں کے لیے 161 ارب 48 کروڑ روپے جبکہ نان سیلری اخراجات کے لیے 39 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی پر فی شہری خرچ تقریباً 1,572 روپے سالانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے،دستاویزات کے مطابق لاہور پولیس کے لیے سب سے بڑا بجٹ 94 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد مختص کیا گیا ہے جو صوبے میں سکیورٹی اخراجات کی سب سے بلند سطح ہے۔

دوسری جانب خوشاب پولیس کے لیے 98 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر کیا گیا ہے  جو اضلاع میں سب سے کم سکیورٹی بجٹ ہے۔

پولیس بجٹ کا تقریباً 80 فیصد حصہ تنخواہوں پر خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ نان سیلری اخراجات نسبتاً محدود سطح پر رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پنجاب فنانس بل: زرعی انکم ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور لوڈر گاڑیوں کے ٹیکس میں اضافے کی تجاویز