بینظیر سم حاصل کرنے کا آخری موقع، 30 جون کے بعد سہولت ختم

Jun 16, 2026 | 09:54:AM
بینظیر سم حاصل کرنے کا آخری موقع، 30 جون کے بعد سہولت ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بینظیر سم رکھنے والی خواتین کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

بینظیر سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 ہے اور جن خواتین نے پہلے ہی سم حاصل کرلی ہے وہ اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرواکر اپنا ڈیجیٹل والٹ فعال کروالیں۔

جن خواتین نے ابھی تک سم حاصل نہیں کی ہے وہ اپنے زیر استعمال موبائل فون اور شناختی کارڈ کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی دفتر تشریف لے جائیں۔

خواتین سم حاصل کرنے کے تین دن بعد اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے ڈیجیٹل والٹ فعال کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملے میں3 بھارتیوں کی ہلاکت، مودی کی غیرمتوازن خارجہ پالیسی پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

واضح رہے کہ مستقبل میں تمام وظائف اسی ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے، جو آپ بینظیر انکم سپورٹ کے پارٹنر بینک کے کسی بھی نمائندے سے وصول کرسکیں گی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے 080026477 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔