امریکی حملے میں3 بھارتیوں کی ہلاکت، مودی کی غیرمتوازن خارجہ پالیسی پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

Jun 16, 2026 | 09:44:AM
امریکی حملے میں3 بھارتیوں کی ہلاکت، مودی کی غیرمتوازن خارجہ پالیسی پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مودی کی اپنےفائدے کیلئےتیارکی گئی ناقص خارجہ پالیسی پربھارت کے اندر سے بھی سخت سوالات اٹھنے لگے۔

عالمی جریدہ دی گارڈین کے مطابق  امریکی حملے میں ملاحوں کی ہلاکت پر بھارت میں شدید غصہ کے باوجود مودی حکومت جی 7 سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

دی گارڈین کے مطابق  بھارتی مطالبے کے باوجود بھارتی ملاحوں کی ہلاکت پرامریکہ نے معذرت کرنے سے صاف انکار کر دیا،امریکہ کا مؤقف ہے کہ کارروائی ایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی اور تیل کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کی گئی۔

مودی کےزیراثرمیجرجنرل(ر)بخشی امریکی حملےمیں بھارتی شہریوں کی ہلاکت پربرہم ہوئے، ایران کےحق میں بیان دے دیا۔

بھارتی فوج کےریٹائرڈ میجرجنرل جی ڈی بخشی نےامریکی صدراورمودی پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ امریکا نےہمارے تین جہازوں پرحملہ اور3ملاح کو ہلاک کیا تواب ہم ایران کےساتھ کھڑےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں بی 52 طیارہ تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے: روسی میڈیا

میجرجنرل(ر)بخشی نے کہا کہ بھارتی عوام کی جانیں اتنی سستی نہیں کہ امریکہ انہیں نشانہ بناتارہےاورمودی جی سیون سمٹ کی تیاری میں مصروف رہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق نام نہاد خودمختاری کا دعویٰ کرنےوالامودی امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئےایرانی بندرگاہ چاہ بہارسےبھی پیچھےہٹ گیا تھا،بھارت کواپنے سامنے جھکانے کے بعد بھی امریکہ کا بھارتی بحری جہازوں کونشانہ بنانا مودی کی بدترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔