امریکا میں بی 52 طیارہ تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے: روسی میڈیا

Jun 16, 2026 | 09:34:AM
امریکا میں بی 52 طیارہ تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے: روسی میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں فضائیہ کا بی ففٹی ٹو بمبار طیارہ گر کرتباہ ہوگیا،روسی میڈیا کے مطابق واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے پرواز بھری ہی تھی کہ صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بوئنگ کمپنی کے بی ففٹی ٹو طیارے میں عام طور پر پانچ اہلکاروں پر مشتمل عملہ ہوتا ہے، بدقسمت طیارے کے عملے سے متعلق فوری اطلاعات نہیں مل سکی۔

تاہم ایڈورڈز ایئرفورس بیس کے قریب پیش آئے حادثے کے مقام اور وہاں سے اٹھتے دھوئیں کی بنیاد پر عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ طیارے میں کچھ نہیں بچا۔

فوج کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا طیارے میں بم بھی موجود تھے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دفاعی تیاری پہلے سے زیادہ! ایران کا بڑا اعلان

انیس سو پچپن سے زیر استعمال یہ طیارہ روایتی اور نیوکلیئر دونوں ہی اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔