معاہدے کے عرصے میں دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے:ایرانی فوج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی فوج نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے دوران مسلح افواج کی تیاری اور چوکسی پہلے سے بھی زیادہ سطح پر برقرار رکھی جائے گی۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہم معاہدے کے عرصے میں دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی دفاعی تیاریوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے معاہدے یا مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی تو ہم فوری اور بھرپور انداز میں خطے کی عسکری صورت حال کو معاہدے سے پہلے والی حالت میں واپس لے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات،ایران امریکہ مفاہمت خطے کے امن و استحکام کیلئے خوش آئند قرار
تہران نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سفارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنی دفاعی صلاحیتوں اور عسکری تیاری کو بھی مضبوط رکھے گا۔