اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کے بیان نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

Jun 16, 2021 | 18:15:PM
اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کے بیان نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کے ایک بیان نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔
ان کی منگنی کی خبریں او ر تصا ویر تو سو شل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

ایسے میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام چند سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔

احسن محسن اکرام خود ہی سوال پڑھ رہے ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے جواب دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے متعلق اہم خبر ۔۔تہلکہ خیز انکشاف

احسن محسن اکرام کے ہاتھوں میں ایک کارڈ پر سوال لکھا ہے کہ’اس مہینے ان کے ساتھ سب سے اچھا کونسا واقعہ پیش آیا ؟اس کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام کے منہ سے اچانک سے نکلا ہے کہ ’شادی‘، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جواب کے بعد احسن محسن خود بھی حیران رہ گئے ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس کلپ کو کاٹ دیجئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ندا یاسر کے ساتھ ترکی میں افسوسناک واقعہ پیش آ گیا