ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے متعلق اہم خبر ۔۔تہلکہ خیز انکشاف

Jun 16, 2021 | 17:35:PM
 ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے متعلق اہم خبر ۔۔تہلکہ خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد ”اسنیک ویڈیو ایپ“ پر بھی اپنی مقبولیت کی نئی بلندیا ں چھونے میں کا میا ب ہو رہی  ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کے اسنیک ویڈیو ایپ پر موجود آفیشل اکاونٹ پر فالوورز کی تعداد تین ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ اسنیک ویڈیو پر مقبول ہوگئی ہیں۔

جنت مرزا کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ان کے اسنیک ویڈیو اکاونٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

مداح نے جنت مرزا کو تین ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔ جنت مرزا نے مداح کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے ان کی محبت پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پا کستانی ادا کا رہ یمنیٰ زیدی کی دھوم ہمسایہ ملک تک پہنچ گئی