عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ 3 ہزار روپے کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3000 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار روپے پر آ گیا۔
10 گرام سونا بھی 2572 روپے سستا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونا 3395 ڈالر پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے کراچی جتنا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں طے کرنیوالی ٹرین