موٹر وے پولیس نے ہیرے کی گمشدہ انگوٹھی مالک کے حوالے کردی

Jul 16, 2023 | 18:55:PM
موٹر وے پولیس نے ہیرے کی گمشدہ انگوٹھی مالک کے حوالے کردی
کیپشن: موٹروے پولیس گاڑیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی فرض شناسی و ایمانداری،ہیرے کی  گمشدہ انگوٹھی تلاش کرکے مالک کے حوالے کردی۔
حکام کے مطابق لقمان نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سوات ایکسپریس وے پر سوات سے پشاور کی جانب محو سفر تھا کہ پلئی کے قریب ٹنل نمبر ون میں ان کی پیش قیمت انگوٹھی گر گئی۔فیملی نے انگوٹھی کی تلاش شروع کر دی تاہم کچھ دیر بعد موٹروے پولیس بھی مدد کی غرض سے موقع پر پہنچی تاہم انگوٹھی نہ ملنے پر فیملی اپنے کوائف نوٹ کروا کر وہاں سے چلے گئے۔
موٹر وے پولیس نے تلاش جاری رکھی جسے موٹروے پولیس نے تلاش کر لیا اور فیملی کے حوالے کر دیا، شہری لقمان اور اسکی فیملی نے انگوٹھی تلاش کرنے پر موٹروے پولیس کی کاوش کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو زہر دینے والی ٹیچر انجام کو پہنچ گئی