لیگی ایم پی اے عمران خان اور فرح گوگی کیلئے تحفہ خریدنے پہنچ گئیں

Jul 16, 2022 | 14:30:PM
فائل فوٹو
کیپشن: لیگی ایم پی اے عمران خان اور فرح گوگی کیلئے تحفہ خریدنے پہنچ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی دوست  فرح گوگی کے لیے تحفہ خریدنے گفٹ شاپ پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حنا پرویز  بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے تحائف کے انتخاب میں مدد طلب کی اور سوال کیا کہ انہیں عمران خان کے لیے کون سا تحفہ خریدنا چاہیے۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ '17 جولائی کو عمران خان نے روندو بےبی کی طرح بہت رونا ہے، میں گفٹ شاپ پر آئی ہوں تو سوچا ہیپی بے بی کا گفٹ لے لوں'۔

حنا پرویز نے کہا کہ 'فرح گوگی کے لیے تو میں نے باربی ڈول کا گفٹ لے لیا ہے کیونکہ وہ چھوٹی بچی ہے، عمران خان کے لیے رہنمائی کریں کہ میں روندو بے بی کو 17 جولائی کو کیا گفٹ دوں؟

خیال رہے کہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔