پنجاب حکومت کا بسنت منانے کیلئے پارکس میں بھی اجازت دینے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت نے بسنت کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے پارکس میں بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی حکومت کے مطابق چھتوں کے ساتھ پارکس اور کھلے مقامات پر بھی پتنگ بازی ہوگی، بسنت 2026 پارکس اور کھلے مقامات میں ایس او پیز کے تحت اجازت ہوگی، لاہور کے پارکس بھی بسنت کی رنگینیوں کا حصہ بنیں گے۔
ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی راجہ منصور کا کہنا تھا کہ بسنت صرف چھتوں تک محدود نہیں، پارکس میں بھی جشن کی اجازت ہے، پارکس میں بسنت منانے کی مشروط منظوری دے دی گئی۔
دوسری جانب ایس او پیز پر عمل لازمی، پارکس میں بھی بسنت کی اجازت دے دی گئی ہے ، پورے لاہور میں بسنت ہے پارکس بھی لاہور کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا