اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
فلسطین کے علاقہ ویسٹ بینک (مغربی کنارے) میں اسرائیلی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریکوری آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے خراب موسم کےدوران پہلے ایمرجنسی لینڈنگ کی، ریکوری کے دوران حادثہ پیش آیا۔
ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے گش عتصیون میں ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے ریکوری کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو نے کی تصدیق کر دی ہے۔آئی ڈی ایف کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر منگل کے روز خراب موسمی حالات کے باعث ایک کھلے علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا۔
منگل کے روز شدید موسم کے باعث ہیلی کاپٹر نے گش عتصیون کے علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد جمعرات کو اسے واپس لانے کے لیے ریکوری آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران جب ہیلی کاپٹر کو فضا میں منتقل کیا جا رہا تھا تو وہ اچانک الگ ہو کر زمین پر گر گیا۔
اس حادثے میں کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا ۔ اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل تومر بار نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوجی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، جنہیں اسرائیلی فضائیہ میں ’’ینشوف‘‘ کہا جاتا ہے، روزمرہ ٹرانسپورٹ کے علاوہ فوجی کارروائیوں کے دوران اہلکاروں کی نقل و حرکت، اتارنے اور واپس لانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
JUST IN:
— Current Report (@Currentreport1) January 16, 2026
An Israeli helicopter that had malfunctioned crashed in the West Bank while being transported by air.
No casualties were reported. pic.twitter.com/Sco0yyI3zh