معروف بھارتی گلوکارہ گیتا پٹنائک چل بسیں

Feb 16, 2026 | 13:59:PM
معروف بھارتی گلوکارہ گیتا پٹنائک چل بسیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسا کی معروف گلوکارہ گیتا پٹنائک برین سٹروک کے باعث 73 برس کی عمر میں چل بسیں۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقی کی صنعت کی ممتاز ترین آوازوں میں شمار ہونے والی گیتا پٹنائک گزشتہ ہفتے برین سٹروک کے بعد ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئیں۔ 


73 سالہ گلوکارہ کو جمعرات کے روز ایک تقریب کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پہلے کٹک کے کیپیٹل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں برین سٹروک کی تصدیق ہوئی،بعد ازاں انہیں کٹک کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ان کے بہنوئی پردوش پٹنائک کے مطابق اتوار کے روز علاج کے دوران ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔
ان کی آخری رسومات ان کے کٹک میں واقع گھر میں اداکی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ویلنٹائن ڈے پر جیکولین فرنینڈس کو لگژری ہیلی کاپٹر کا تحفہ مل گیا
گیتا پٹنائک کا کیریئر 5 دہائیوں پر محیط رہا، انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی فنکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ،تاہم انہیں خاص طور پر لیجنڈری اڑیا گلوکار اکشے موہنتی کے ساتھ گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت ملی،انہوں نے فلم ’’ججبَر‘‘ کے مقبول گیت ’’فُر کِنا اُڈیگالا بانی‘‘ سمیت کئی مشہور اوڑیا گیتوں کو اپنی آواز دی تھی۔

یاد رہے کہ’’اڑیا‘‘ بھارتی ریاست اْوڑِشا میں بولی جانے والی ایک ہند آریائی زبان ہے۔