معروف جاپانی فنکارہ یایوئی کوساما 97 برس کی عمر میں چل بسیں

Aug 28, 2026 | 11:51:AM
 معروف جاپانی فنکارہ یایوئی کوساما 97 برس کی عمر میں چل بسیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف جاپانی فنکارہ یایوئی کوساما 97 برس کی عمر میں چل بسیں۔
یایوئی کوساما کی کمپنی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 14 اگست کو وفات پا گئی تھیں، جس کے بعد دنیا بھر سے ان کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ کوساما نے اپنی پوری زندگی فن کی تخلیق کے لیے وقف کی اور ایک ایسی جدت پسند فنکارہ کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی جس کے فن کا دائرہ بصری فن، پرفارمنس، افسانہ نگاری اور شاعری تک پھیلا ہوا تھا،کوساما نے زندگی کے آخری ایام تک مصوری جاری رکھی اور اپنا برش کبھی ایک طرف نہیں رکھا۔
کوساما نے محض 10 برس کی عمر میں اپنے منفرد فن پارے بنانا شروع کر دیے تھے، اپنی خودنوشت میں انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا کہ ایک میز پوش پر سرخ پھولوں کا نقش دیکھنے کے بعد انہیں وہی نقش چھت، کھڑکیوں اور ستونوں پر بھی دکھائی دینے لگا اور یوں محسوس ہوا جیسے پورا کمرہ اس نقش سے بھر گیا ہو۔
جاپان میں فنون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کوساما 1950 کی دہائی کے اواخر میں امریکا منتقل ہوگئی تھیں،جہاں معروف امریکی فنکارہ جارجیا اوکیف کی مدد سے انہوں نے نیویارک کے جدت پسند فنون کے حلقوں میں اپنی جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں موبائل فون کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ
دنیا بھر سے فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے کوساما کو خراج عقیدت پیش کیا جارہاہے۔