تاجروں کے اغوا کا معاملہ، پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

Dec 16, 2025 | 17:50:PM
تاجروں کے اغوا کا معاملہ، پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)پولیس اہلکاروں کی جانب سے تاجر کو اغواء کر کے بھتہ لینے کا معاملہ، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نامہ عفت کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،اے ایس آئی زر بادشاہ، اے ایس آئی فخر اقبال و دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

ملزم کی جانب سے برآمدگی عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کر دی گئی، ملزمان کی جانب سے شیر افضل مروت ودیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 19 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا، پولیس ملازمین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے