لاہورمیں بسنت تہوار کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)لاہورمیں بسنت تہوار کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
فروری میں ہونے والے تین روزہ بسنت تہوار پر 20 کروڑ روپے کے اخراجات آئے،محکمہ خزانہ نے بسنت اخراجات پرسپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لیے مجموعی طور پر 26 کروڑ روپے مانگے تھے،محکمہ خزانہ پنجاب کی سفارشات پر حکومت نے صرف 20 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے۔
دستاویزات کے مطابق بسنت کےتین دنوں میں 600 ڈرائیورز کے کھانے پر 12 لاکھ کے اخراجات ہوئے،بسز کے پیٹرول پر 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے،انتظامی سطح پر تقریبات پر اخراجات کا تخمینہ 10 کروڑ لگایا گیا،بسوں کی برانڈنگ پر بھی 10 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے 6 کروڑ کم کر کے 20 کروڑ کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،سعودی عرب نے دو ارب ڈالرز فراہم کر دیے
دستاویزات کے مطابق سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، برانڈنگ اور دیگر انتظامات پر اخراجات کیے گئے،لاہور انتظامیہ کی بھیجی گئی تفصیلات پر اخراجات اور فنڈز کی منظوری دی گئی
اورمحکمہ خزانہ نے اخراجات کو قواعد کے تحت ریگولرائز کر دیا۔