ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

Sep 15, 2022 | 17:09:PM
ورلڈ کپ اسکواڈ اعلان
کیپشن: قومی ٹیم کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی اور حیدر علی شامل ہیں ،حارث روف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور محمد حسنین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر 15 کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا،سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے۔

فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہو ں گے ۔

آلراونڈر عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت