بکرے اور مرغے کی بہادری۔۔باز کے پنجوں میں پھنسی مرغی کی جان بچا لی

Sep 15, 2021 | 13:36:PM
بکرے اور مرغے کی بہادری۔۔باز کے پنجوں میں پھنسی مرغی کی جان بچا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک فارم ہاؤس میں باز نے ایک  مرغی پر حملےکر دیا لیکن فارم ہائوس میں موجود مرغے اور بکرے نے باز نے نہ صرف مرغی کی جان بچائی بلکہ باز کو مار بھگایا۔

 تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہے 5 ستمبر کا جب ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا جیپ بیٹس نامی کسان گیلڈر لینڈ میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھا تو اس نے اپنے جانوروں کے شور شرابے اور بھاگ دوڑ کی آوازیں سنیں۔

کسان کا کہنا ہے کہ جب اس نے فارم ہاؤس میں دیکھا تو وہاں پَر بکھرے پڑے تھے اور جب معاملے کا پتہ کرنے کے لیے سی سی ٹی وی دیکھی تو معلوم ہوا کہ ایک باز نے فارم ہاؤس میں موجود ایک مرغی پر حملہ کر کے اسے پکڑا تو وہاں موجود مرغا اسے بچانے کے لیے دوڑا اور پھر فارم ہاؤس کے بکرے نے بھی باز پر حملہ کر دیا جس سے وہ اپنا شکار چھوڑ کر بھاگ گیا۔

کسان جیپ بیٹس کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے فارم ہاؤس کے مرغے اور بکرے پر فخر ہے کہ جنھوں نے ساتھی مرغی کو باز کا شکار بننے سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:    فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کو زیادہ سے زیادہ کھانے کا مشورہ