فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کو زیادہ سے زیادہ کھانے کا مشورہ 

Sep 15, 2021 | 13:06:PM
فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کو زیادہ سے زیادہ کھانے کا مشورہ 

(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کو زیادہ سے زیادہ کھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان جَلد اپنے پہلے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں،سارہ خان آج کل اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں کی تصویریں بھی شیئر کرتی نظر آ تی ہیں۔

فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کو مشورہ دیتے ہوئے اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

سارہ خان کی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھانے کی ٹیبل پر بیٹھی ہیں، سارہ خان کے سامنے مختلف اقسام کے متعدد کھانے رکھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر کا کیپشن میں کہنا ہے کہ ’ماشاء اللّٰہ، ماشاء اللّٰہ، کھاؤ بیگم کھاؤ، یہ کھانے کے دن ہیں۔

 فلک شبیر کی یہ اسٹوری سارہ خان کی جانب سے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:      ماحولیاتی بہتری کیلئے گائیوں کو ’’پوٹی ٹریننگ‘‘دی جانے لگی