پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے

Oct 15, 2025 | 09:29:AM
پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سرین ائیر لائن کے ائیر آپریشن کی معطلی کے باعث سرین ائیرلائن کے ساتھ عمرہ پر جانے والے عازمین سعودی عرب میں پھنس گئے۔
فیصل آباد سے عمرہ پر جانے والے اکتیس لوگ بھی پھنسے والوں میں شامل ہیں انہوں نے ویڈیو بنا کر وزیر داخلہ محسن نقوی سے مدد کی اپیل کی ہے۔
عمرہ زائرین کاکہناہے کہ چار روز گزر گئے پھنسے ہوئے ہیں،کئی لوگ بزرگ اور بیمار بھی ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہمیں متبادل پرواز سے واپس لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی حدود کے کچھ روٹس مخصوص دورانیے کے لئے بند
عمرہ زئرین کاکہناہے کہ ہم ریٹرن ٹکٹس لے کر گئے لیکن پھر بھی ہمارے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔