شاہ رخ خان نے بیٹے کو جیل میں خرچے کیلئے کتنی رقم بھجوائی ؟؟؟

Oct 15, 2021 | 21:57:PM
 اخراجات، منشیات کیس، گرفتار، صاحبزادے، جیل
کیپشن: شاہ رخ خان اپنے بیٹے کیساتھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں گرفتار اپنے صاحبزادے کو جیل اخراجات کیلئے 4500 روپے بھجوادیئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کو جیل کی کینٹین کے اخراجات کیلئے رقم بھجوائی ہے۔ جیل سپریٹنڈنٹ نتن ویچل نے تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان نے منی آرڈر کے ذریعے اپنے بیٹے کو 4500 روپے کی رقم بھجوائی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پیسے 11 اکتوبر کو بھیجے گئے تھے۔
 بھارت میں جیل قوانین کے تحت کوئی بھی قیدی جیل میں اپنے اخراجات کیلئے زیادہ سے زیادہ 4500 روپے کا منی آرڈر منگوا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی منشیات فروشوں سے رشوت لینے کی ویڈیوسامنے آگئی