پولیس اہلکاروں کی منشیات فروشوں سے رشوت لینے کی ویڈیوسامنے آگئی 

Oct 15, 2021 | 21:40:PM
شفیق آباد، رشوت لینے، ویٖڈیو
کیپشن: پولیس اہلکار، رشوت لیتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے شفیق آباد تھانہ کے اہلکاروں کی جانب سے منشیات فروشوں سے رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شفیق آباد کے اے ایس آئی ادریس اور ایس ایچ او کے کار خاص کانسٹیبل اویس خان کی رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔دونوں اہلکاروں نے ملزم کو منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا۔ رشوت نہ دینے پر ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ منشیات فروشوں سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے رشوت وصول کی گئی۔منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں اے ایس آئی کو رشوت کے پیسے گنتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما خان نے پاکستان کیوں چھوڑا؟وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ کے اہم انکشافات