ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی ۔۔آسٹریلوی کھلاڑیوں کاانگلش گانےپر رقص۔۔ویڈیو سامنے آگئی

Nov 15, 2021 | 21:17:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: آسٹریلوی کھلاڑی جیت کا جشن مناتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔

آئی سی سی نے آسٹریوی کھلاڑیوں کے جشن منانے کی ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریوی کھلاڑی خوب ہلا گلا کررہے ہیں۔ہاتھ میں مشروب لئے کینگروز انگریزی  گانے پر رقص کررہے ہیں۔آئی سی سی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ"موسیقی کو کبھی بند نہ کریں"۔

   واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا او رنیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کےخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا ہدف کینگروز کو دیا تھا جو آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا کی جیت پر بھارتی کرکٹر کا ٹویٹ مذاق بن گیا