ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا کی جیت پر بھارتی کرکٹر کا ٹویٹ مذاق بن گیا

Nov 15, 2021 | 19:54:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: امت مشرا کوہلی کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر امت مشرا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جلدبازی مہنگی پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر امت مشرا نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے پر آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے  دی  جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ختم ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر امت مشرا نے جلد ی میں ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے دی اور امت مشرا کی اس غلطی پر سوشل میڈیا میں ان کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

امت مشرا کو جب  غلطی کا احساس ہوا توانہوں نے اپنی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ  کر دیالیکن اس وقت تک ان کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکی تھی ۔

بھارتی کرکٹر نےاپنی تصحیح کرکے  دوبارہ ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پھر آسٹریلیا کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف ہونےوالے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی اور سالانہ کتنا کماتی ہیں؟ اہم انکشافات