نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

May 15, 2023 | 15:19:PM
نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)میں اعلیٰ سطح پر تقررو تبادلے کردیئے گئے۔

 نیب کے گریڈ18 ،19 اور20 کے افسران تبدیل کر دیئے گئے،ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسطح پر تبادلے کئے گئے،تبدیل ہونے والوں میں زیادہ تر نیب راولپنڈی کے افسران شامل ہیں۔

ڈائریکٹر رضوان کو نیب راولپنڈی سے نیب کراچی تعینات کر دیاگیا،ڈائریکٹر عبیداللہ کونیب راولپنڈی سے نیب سکھرتعینات کردیاگیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر اصغر کو نیب راولپنڈی سے نیب خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،اوگرا  نے بڑا قدم اٹھا لیا