ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

May 15, 2023 | 12:20:PM
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  منگل سے کمی کی تجویز دیدی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  اوگرا کی طرف سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بھجوائی گئی سمری وفاقی حکومت کو  موصول ہو گئی،سمری  میں پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے ہوگا،پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا، آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

دوسری جانب آئل انڈسٹری ذرائع  کا کہنا ہے کہ 16 مئی سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے،16 مئی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹرکمی ہو سکتی ہے۔

 ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں  خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔