200والے پرائز بانڈ ہولڈرز کیلئے بڑی خبر،کون بنا خوش نصیب؟ نتائج کا باضابطہ اعلان

Jun 15, 2026 | 14:45:PM
200والے پرائز بانڈ ہولڈرز کیلئے بڑی خبر،کون بنا خوش نصیب؟ نتائج کا باضابطہ اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل سیونگز سینٹر کراچی کی جانب سے 200 روپے کے پرائز بانڈ ڈرا نمبر 106 کے نتائج کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کر دیا گیا ہے جس کے بعد خوش نصیب افراد کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

پرائز بانڈز پاکستان میں حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے محفوظ سرمایہ کاری کے ایسے ذرائع ہیں جن میں سرمایہ کار نہ صرف اپنی رقم محفوظ رکھتے ہیں بلکہ باقاعدہ قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات جیتنے کا موقع بھی حاصل کرتے ہیں۔

200 روپے مالیت کا بانڈ اپنی کم قیمت اور محفوظ نوعیت کے باعث ملک بھر میں سب سے زیادہ مقبول سمجھا جاتا ہے۔

ڈرا نمبر 106 کے مطابق پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر تھا جو خوش نصیب بانڈ نمبر 581381 کے حصے میں آیا ہے۔

اسی طرح دوسرے انعام کے طور پر چھ خوش قسمت نمبرز کا اعلان کیا گیا ہے جن میں ہر ایک کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ان نمبرز میں 070148، 194865، 222052، 412303 اور 710633 شامل ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ممتاز عالم دین  انتقال کر گئے

یہ قرعہ اندازی ایک بار پھر ملک بھر کے چھوٹے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی کیونکہ یہ اسکیم محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اضافی مالی فائدہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔