پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے

Jun 15, 2026 | 12:30:PM
پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے ہزارہا تلامذہ اندرون، بیرون ملک خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔

مرحوم عرصہ 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے،مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کی نماز جنازہ چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مردان میں طیارہ گر گیا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے وصال پرےگہرے غم  کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مرحوم فقہ اسلامی کے عالم اور ایک بے ریا اور ممتاز عالم دین تھے۔