آصفہ بھٹو زرداری کا بحرین کے کنگ حمد یونیورسٹی ہسپتال میں ملٹری ہاسپٹل مائیکرو سکول کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان کی خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے کنگ حمد یونیورسٹی ہسپتال میں ملٹری ہاسپٹل مائیکرو سکول کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جا رہی تعلیمی اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔
کِنگ حمد یونیورسٹی ہاسپٹل پہنچنے پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کو ہسپتال میں زیرِ علاج بچوں کے لیے تعلیمی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی۔
منتظمین نے بتایا کہ ہسپتال میں مائیکرو سکول کے ذریعے بچوں کو علاج کے ساتھ تعلیم جاری رکھنے کے مواقع فراہم کیئے جاتے ہیں۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کنگ حمد ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے لئے انٹرایکٹو کلاس رومز اور جدید تعلیمی سہولتوں کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی نائب وزیر سن ہائی یان کی اہم ملاقات
پاکستان کی خاتونِ اول نے اساتذہ اور سپتال کے عملے کی بچوں کی صحت کیلئے اور اس کے ساتھ ان کی تعلیم کے لئے شاندار کاوشوں کو سراہا۔
آصفہ بھٹو نے کہا، بیک وقت تعلیمی اور تھیراپیوٹک سپورٹ سے بچوں کی ذہنی اور جذباتی بہتری میں مدد مل رہی ہے۔ آصفہ بھٹو نے ہسپتال کی وارڈز میں بچوں سے ملاقات کی اور تعلیمی ماحول کو حوصلہ افزا اور امید افزا قرار دیا۔

