رات 9 بجے کے بعدلاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدیددھند کی پیشگوئی،فلائیٹ کا شیڈول تبدیل

Jan 15, 2026 | 16:56:PM
رات 9 بجے کے بعدلاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدیددھند کی پیشگوئی،فلائیٹ کا شیڈول تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رات 9 بجے کے بعد لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کی پیشگوئی کے بعد تھائی ائیرویز کی جانب سے آج 15 جنوری کی فلائیٹ کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔ 

آج رات 9 بجکر 45 منٹ پر بنکاک سے لاہور آنے والی تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 345 کل دوپہر آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 345 کل دوپہر 12 بجکر 15 منٹ پر آپریٹ کی جائے گئی۔

آج رات 10بجکر 45 منٹ پہ لاہور سے بنکاک جانے والی پرواز کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ،تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346 کل دوپہر 1بجکر  15 منٹ پر روانہ کی جائے گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار، بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی