فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار، بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے سابق شوہر فواد فاروق کی دوسری شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
فضا علی نے بیٹی فرال کی ویڈیو اس کے والد کے ساتھ شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔
کیپشن میں اداکارہ نے کہا زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، کبھی کبھی وہ ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں شور نہیں صبر بولتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور کے نام کی مہندی لگالی،تصاویراورویڈیووائرل
انہوں نے لکھا آج میری بیٹی فرال اپنی معصوم مسکراہٹ کے ساتھ اس کے بابا کی زندگی کے نئے سفر کی تیاری کو ریکارڈ کررہی ہے، اس لمحے نے مجھے پھر یاد دلایا کہ رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت، محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہاہر کہانی کا انجام لڑائی نہیں ہوتا، دل سے دعا ہے فواد فاروق کی زندگی کا یہ سفر خوشی، سمجھداری اور سکون سے بھرا ہو۔