اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور کے نام کی مہندی لگالی،تصاویراورویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خوبرواداکارہ حنا آفریدی نے تیمور کے نام کی مہندی لگالی۔
ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایئٹر تیمور خان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں حال ہی میں ان کی مہندی کی تقریب کی شاندار تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیاپروائرل ہوئی ہیں۔
اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایٹر تیمور خان کی شادی کی تقریبات میں شوبزسے وابستہ شخصیات شرکت کررہی ہیں،مہندی کی تقریب میں دلہن دلہا سمیت دوستوں نے بھی ڈانس کرکے خوب انجوائے کیا۔
حناآفریدی نے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’’پہلی سی محبت ‘‘سے کیا تھا جس کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا،وہ اس وقت ڈرامہ’’ راجا رانی‘‘ میں اپنے کردار کے لیے تعریفیں حاصل کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سمندر میں ڈوب کر ہلاکت، زوبین گرگ کے نشے میں ہونے کا انکشاف
گزشتہ ماہ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کی خوشخبری بھی شیئر کی تھی جس کے بعدان کی ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیو حنا کے بھائی شعیب خان نے شیئر کی، حنا کی بہن نے بھی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بتایا کہ میری چھوٹی بہن جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔