پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

Jan 15, 2024 | 23:59:PM
پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے پر ہی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں