پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر اسماعیل ایم کیو ایم میں شامل

Jan 15, 2024 | 22:46:PM
پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر اسماعیل ایم کیو ایم میں شامل
کیپشن: ڈاکٹر اسماعیل کا مصطفی کمال کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفی کمال سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر اسماعیل خان نے ملاقات کی اور ایم کیو ایم میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ملک نثار، دیوان شاہ، اسرار خان، مصباح الدین، ارشد گجر، اشفاق بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔
 مصطفی کمال کاکہناتھا کہ آج ملک بھر سے لوگ ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہورہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان راہ حق کی طرف گامزن ہے، رہنما ایم کیو ایم نے کہاکہ تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کی طرف کھینچے چلے آرہے ہیں، مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجنے کی تیاری کر لی ہے ، نوجوان ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر اس ملک اور شہر کو اسکی اصل راہ کی طرف لیکر جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: خنکی میں مزید اضافہ ، بار ش کیساتھ برفباری کی پیشگوئی