یخ بستہ ہوائیں، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Jan 15, 2024 | 20:16:PM
یخ بستہ ہوائیں، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)  محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی  علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی  علاقوں میں  شدید سردی اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دھند کی گرفت مضبوط، موٹرویز بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) منگل کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم  سرد اور خشک رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں   چند مقا مات پر دھند  اور  بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں  موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات  اور گر دو نواح میں  موسم شدید سرد  رہے گا تاہم بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم ،  منگلا،فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد، بھکر ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند اور سموگ  چھائے رہے گی جس کے  باعث صوبے کے بیشتر  اضلاع میں  دن کے  درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے، خطہ پوٹھوہار  میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر! یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک تاہم شام رات میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے البتہ گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کی توقع ہے،