صادق آباد: تھانہ بھونگ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

Jan 15, 2023 | 13:58:PM
صادق آباد: تھانہ بھونگ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک جاوید انور) صادق آباد میں ایس ایچ او بھونگ اور کوٹ سبزل پولیس نے اے ایس پی شاہ زیب چاچڑ کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی۔

مذکورہ کارروائی مسلح ڈاکوؤں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹ کرکے کی گئی۔

اس دوران پولیس کے گھیراؤ پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، چھریوں کے وار سے 2 افراد شدید زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سجاول، گلاب اور گیاندرا کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق راجن پور سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تینوں ڈاکو گزشتہ سال ستمبر میں پولیس ملازم اکبر کی شہادت، اغواء برائے تاوان اور متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
مذکورہ واقعہ تھانہ بھونگ کی حدود گاگڑی باغ میں پیش آیا، پولیس کی بھاری نفری فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔