بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کی آنے والی فلم کا ٹائٹل ٹریک ریلیز 

Feb 15, 2022 | 18:22:PM
فلم ,’جھنڈ‘ , ٹائٹل ,ٹریک, ریلیز 
کیپشن: فلم ’جھنڈ‘ کا ٹائٹل ٹریک ریلیز  (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی آنے والی فلم 'جھنڈ' کا ٹائٹل ٹریک ’’آیا یہ جھنڈ ہے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فلم کی ریلیز کی اطلاع امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دی ہے۔ اس گانے میں ممبئی کی سڑکوں پر لوگوں کا ایک جھنڈ ہاتھ میں کرکٹ بلے اور ڈنڈا لے کر ایک طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ گانے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن کے اس جھنڈ میں صرف لڑکے ہی نہیں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ لیکن اس گانے میں امیتابھ بچن کی جھلکیاں کم ہی نظر آرہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  فلم’ جھنڈ ‘ بچوں کو فٹبال کھیلنے کے لئے ترغیب دینے والے ایک پروفیسر کی کہانی ہے ، جس کا کردار امیتابھ بچن ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو مراٹھی کے مشہور ہدایت کار ناگراج پوپٹ راو منجولے ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس فلم کا موسیقی مشہور میوزک جوڑی اجے ۔ اتل دے رہے ہیں۔ یہ فلم 14 مارچ 2022 کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی۔لاش ایک سال تک مردہ خانے پڑی رہی