ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی۔لاش ایک سال تک مردہ خانے پڑی رہی 

Feb 15, 2022 | 16:41:PM
 ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی۔لاش ایک سال تک مردہ خانے پڑی رہی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاک ڈائون کے دوران مردہ بچے کی پیدائش پر ہستپال انتظامیہ نے تدفین کی اجازت مانگی لیکن تدفین کرنا بھول گئی۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے ہسپتال میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ہسپتال انتظامیہ بچے کی  تدفین کرنا ہی بھول گئی،کویت میں کورونا کے باعث گزشتہ برس لگائے گئے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران خاتون کے ہاں مردہ بچے کی ولادت ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچے کے والد کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے والدین سے کورونا پابندیوں کے پیش نظر بچے کی تدفین کی اجازت مانگی تھی تاہم ایک سال بعد والدین پر یہ حقیقت اس وقت آشکار ہوئی جب ہسپتال کے عملے کو مردہ خانے کی صفائی کے دوران بچے کی ایک سال پرانی لاش ملی جس پر ہسپتال کا عملہ حیران رہ گیا۔

  وکیل کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ان کے کلائنٹ سے ہسپتال انتظامیہ نے کال کرکے پیش آئے واقعے پر معافی مانگی، یہی نہیں ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بچے کے والد کو چاکلیٹ کا باکس دے کر منانے کی کوشش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور سفاری زو کے شیر نیلام کرنے کا فیصلہ