سعودی عرب میں وقفے وقفے سے بارش ، سردی میں اضافہ ہوگیا

Dec 15, 2025 | 19:36:PM
سعودی عرب میں وقفے وقفے سے بارش ، سردی میں اضافہ ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جو وقفے وقفے سے موسلادھار بارش برسا رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار اور سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ صحرائی علاقے بھی زیر آب آئے ہیں، سعودی ریسکیو ادارے دفاع المدنی نے ملکی اور غیر ملکیوں کو سفر میں اختیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک موسم غیر یقینی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ