پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90 این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران انتہائی تیز ی سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا، لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سڈنی واقعہ: ملزمان کی شناخت، تفصیلات سامنے آگئیں
ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
فلیٹ کمانڈر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔