بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

Dec 15, 2025 | 09:29:AM
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کے تحفظ اور نظام میں شفافیت لانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا ۔
پروٹیکٹر سمیت کسی بھی سرکاری یا متعلقہ عمل کیلئے فیس یا چارجز کی نقد وصولی ختم کردی گئی,بیورو آف امیگریشن نے اس ضمن میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے.
مراسلے کے مطابق بیرونِ ملک ملازمت کیلئے جانے والے امیدوار اب تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش توکہیں برف باری:محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی امیدواروں سے کسی قسم کی کیش وصولی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے ہی قابل قبول ہوں گی۔
حکام کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں۔